پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس میں اوگرا حکام ،وزارت پٹرولیم کو نوٹسز جاری

پیر 8 مئی 2017 14:41

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس میں اوگرا حکام ،وزارت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس میں اوگرا حکام اور وزارت پٹرولیم کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار اظہر ایڈوکیٹ کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں کمی نہ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی بلکہ 2 فیصد اضافی سیلز ٹیکس عائد کر دیا جس سے عوام پر مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کروائے۔ عدالت نے وزارت پٹرولیم اور اوگرا حکام کو مئی کے تیسرے ہفتے کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :