پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، وزارت پٹرولیم اور اوگرا حکام کو نوٹسز جاری

پیر 8 مئی 2017 15:29

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، وزارت پٹرولیم اور اوگرا حکام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2017ء) لاہور ہائی کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس میں اوگرا حکام اور وزارت پٹرولیم کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔لاہور ہائی کورٹ میں درخواست گزار اظہر ایڈوکیٹ کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں کمی نہ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی بلکہ 2 فیصد اضافی سیلز ٹیکس عائد کر دیا جس سے عوام پر مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کروائے۔ عدالت نے وزارت پٹرولیم اور اوگرا حکام کو مئی کے تیسرے ہفتے کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :