وسیم اکرم نے اہلیہ شنیراکیساتھ پیش آنے والا مزاحیہ ترین واقعہ سنا دیا

پیر 8 مئی 2017 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2017ء) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنی آسٹریلوی اہلیہ شنیرا اکرم کیساتھ پیش آنے والا مزاحیہ واقعہ سنا کر سٹوڈیو میں بیٹھے افراد کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر چل رہی ایک ویڈیو میں وسیم اکرم نے بتایا کہ’’ 2 سال پہلے میں اور شنیرا ایک گھر میں کھانے پر گئے تو انہوں نے قیمے میں کپورے ڈالے ہوئے تھے، جو کٹے ہوئے تھے ، شنیرا نے سمجھا کہ یہ ’مشرومز‘ ہیں، اس نے جیسے ہی دیکھا تو کہا کہ وا! مشرومز، میں نے اس وقت اسے انہیں کھانے دیا ،بعد ازاںجب میں نے اس کو بتایا کہ جو وہ کھا کر آئی ہے حقیقت میں وہ کیا تھا تو وہ ششدر رہ گئی لیکن پھر اس نے بڑا انجوائے کیا۔

‘‘وسیم اکرم کا یہ ویڈیو کلپ جب شنیرا کی نظر سے گزرا تو انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’واقعی اور میں یہاں یہ سوچ رہی ہوں کہ تم کام پر کرکٹ کی بات کرنے جاتے ہو۔۔۔‘‘،شنیرا اکرم کا ٹویٹ وسیم اکرم تک پہنچا تو انہوں نے ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ ’’ کوئی فکر نہیں۔۔۔! لیکن یہ کہانی بتانے لائق تھی۔‘‘

متعلقہ عنوان :