سنیل نارائن نے آئی پی ایل میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کر دیا

پیر 8 مئی 2017 16:52

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2017ء) کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے آل رائونڈر سنیل نارائن نے آئی پی ایل میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

(جاری ہے)

رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف میچ میں سنیل نارائن نے دھوں دار بیٹنگ کی اور 15 گیندوں پر نصف سنچری داغ دی جس میں چار چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 2014 کے ایڈیشن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے یوسف پٹھان نے 15 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی تھی۔

متعلقہ عنوان :