خوشحال اور پڑھا لکھا بلوچستان نواب ثناء الله زہری کا وژن ہے ، عبدالکریم جمالی

اوستہ محمد سمیت نصیر آباد میں بجلی بحران جلد ختم ہونے والا ہے کیسکو نے صارفین کو خوشخبری سنادی، اوچ پاور سے بلاتعطل سپلائی دی جائیگی ، ایڈیشنل پراجیکٹ منیجر کیسکو

پیر 8 مئی 2017 17:09

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2017ء) اوستہ محمد سمیت نصیر آباد میں بجلی کا بحران جلد ختم ہونے والا ہے کیسکو نے صارفین کو خوشخبری سنادی، اوچ پاور سے بلاتعطل سپلائی دی جائے گی دو ارب روپے کی لاگت سے جاری منصوبہ جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے منصوبے پر چینی کمپنی تیزی سے کام کر رہی ہے مذکورہ منصوبہ سال 2008سے منظور شدہ تھا لیکن فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے کام رکا ہوا تھا چیف کیسکو رحمت بلوچ کی ذاتی دلچسپی سے کام کا آغاز ہوا۔

(جاری ہے)

یہ بات ٹرانسمیشن لائن منصوبے پر کام کرنے والے کیسکو کے ایڈیشنل پروجیکٹ منیجر عبدالکریم جمالی نے منصوبے کا معائنہ کرنے والی میڈیا ٹیم کو بریفنگ کے دوران بتائی انہوںنے کہا کہ اوستہ محمد، ڈیرہ اللہ یار، ڈیرہ مراد جمالی اور جھل مگسی میں 66کے وی اے کے گرڈ اسٹیشنز کو اپ گریڈ کر کے 132کے وی اے تک لایا جا رہا ہے جبکہ اوچ پاور سے سپلائی لینے کے لئے 220کے وی اے کا گرڈ اسٹیشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے انہوں نے کہا کہ اوچ پاور سے اوستہ محمد اور جھل مگسی 165کلو میٹرتک ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے توقع ہے کہ کم و بیش 260 ٹاور ز کی تنصیب کا کام جنوری سے قبل مکمل کر لیا جائے گا اس دوران گرڈ اسٹیشن کی توسیع اور اپ گریڈیشن کا کام بھی جاری رہے گا انہوں نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے کی منظوری اگر چہ ایکنیک نے سال2008میں دی تھی لیکن منصوبے کی تکمیل کے لئے وسائل دستیاب نہ تھے تاہم اب صوبے میں جاری کیسکو کے توسیعی منصوبوں سے بچ جانے والی رقم سے یہ منصوبہ مکمل کیا جا رہا ہے جس پر لاگت کا تخمینہ دو ارب روپے لگایا گیا ہے انہوں نے میڈیا ٹیم کو سائٹ پر جاری کام کا معاینہ بھی کرایا انہوں نے کہا کہ کیسکو چیف رحمت بلوچ کی ذاتی دلچسپی سے منصوبے پر پیش رفت ہو رہی ہے اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میرجان جمالی نے مقامی صحافیوں کو بجلی کی فراہمی کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اوستہ محمد سمیت جعفر آباد اور نصیر آباد میں جاری برقی بحران جلد ختم ہونے والا ہے جہاں بجلی نہ ہونے اور سسٹم اوور لوڈ ہونے سے صوبے کا منی انڈسٹریل ذون بری طرح متاثر ہو رہا ہے قیامت خیز گرمی میں لوگوں کا برا حال ہے ناکارہ سسٹم کے سبب بجلی نہ ہونے کے برابر ہے لوگ متبادل زرائع سے گزارہ کرنے پر مجبور ہیں ۔