لاہور ہائی کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور اوگرا سے جواب طلب کرلیا

پیر 8 مئی 2017 20:15

لاہور ہائی کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور اضافی سیلز ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2017ء) لاہور ہائی کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور پیٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور اوگرا سے جواب طلب کرلیا ۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے تحت پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سے زائد سیلز ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ان مصنوعات کے سیلز ٹیکس میں کیے گئے اضافے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے استدعا کی کہ عدالت اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔