سابق مشیر وزیر اعلی سندھ نواب لغاری کے مبینہ اغواہ کا معاملہ کی سماعت

دارالحکومت کی حدود سے شہری کا لاپتہ ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ

پیر 8 مئی 2017 20:53

سابق مشیر وزیر اعلی سندھ نواب لغاری کے مبینہ اغواہ کا معاملہ کی سماعت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اورسابق مشیر وزیر اعلی سندھ نواب لغاری کے مبینہ اغواہ کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے چیمبر میںکیس کی سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر قاسم عباسی عدالت میں پیش ہوئے بیرسٹر قاسم عباسی نے موقف اختیار کیا کہ نواب لغاری 5 اپریل سے لاپتہ ہے دارالحکومت کی حدود سے شہری کا لاپتہ ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی کیس کی آئندہ سماعت 25 مئی کو ہوگی