لاہور:تین روز کے اندر ہسپتال کی واڈوں کے ائیرکنڈیشنز بحال نہ کئے تو وہ سڑکوں پر احتجاج کریں گے،ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن

پیر 8 مئی 2017 21:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2017ء) سروسز ہسپتال لاہور میں مختلف وارڈوں کے ائیر کنڈیشنر بند ہونے سے ان وارڈوں میں زیر علاج مریض اور ان کے لواحقین شدید مشکلات کا شکار ہوگئے اور ٹھنڈی ہوا کو ترس گئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ متعدد بار ایم ایس ہسپتال کو بند ائیر کنڈیشنروں کی نشاندہی کرچکے ہیں۔ لیکن تاحال یہ مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے ہسپتال کے ایم ایس کو تین روز کی مہلت دیتے ہوئے خبر دار کیا کہ اگر تین روز کے اندر ہسپتال کی واڈوں کے ائیرکنڈیشنز بحال نہ کئے تو وہ سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :