انسداد دہشتگردی کی عدالت نے معروف شاہ زیب قتل مقدمے میں سزائے موت پانے والے ملزم شارخ جتوئی ودیگر کی سزاؤں کیخلاف اپیل کی سماعت وکیل صفائی کی عدم موجودگی کی بناء پر 25 مئی تک ملتوی کردی

پیر 8 مئی 2017 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2017ء) عدالت عالیہ کے اپیلٹ بینچ نے معروف شاہ زیب قتل مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی عدالت سے سزائے موت پانے والے ملزم شارخ جتوئی ودیگر کی سزاؤں کے خلاف اپیل کی سماعت وکیل صفائی فاروق حمید نائیک کی عدم موجودگی کی بنائ پر 25 مئی تک ملتوی کردی،واضح رہے کہ 2012 میں ڈیفنس کے علاقے میں شازیب نامی لڑکے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا ،جس کے بعد واقعے میں ملوث گرفتار ملزمان شارخ جتوئی اور سراج تالپور کو سزا ئے موت اور ملزمان سجاد اور غلام مصطفی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی ،جس کے خلاف ملزمان نے اپیل دائر کررکھی ہے ،جبکہ مقتول شاہ زیب کا خاندان بیرون ملک منتقل ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :