سرکاری خزانے کو 462 ارب روپے نقصان پہنچانے کے ریفرنس میں ملوث ڈاکٹر عاصم حسین کے شریک ملزمان اعجاز چودھری ،فواد حسین اور وبدالحمید کی درخواست ضمانت 21 مئی تک توسیع کردی

پیر 8 مئی 2017 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2017ء) سندھ ہائی کورٹ کے جناب جسٹس جنید غفار کی سربراہی میں قائم ڈویڑن بینچ نے سرکاری خزانے کو 462 ارب روپے نقصان پہنچانے کے ریفرنس میں ملوث ڈاکٹر عاصم حسین کے شریک ملزمان اعجاز چودھری ،فواد حسین اور وبدالحمید کی درخواست ضمانت 21 مئی تک توسیع کردی،پیر کو ضمانتوں کی درخواست کی سماعت کے موقع پر وکلائ صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کا مقدمہ علیحدہ سنا جائے ،جس پر بینچ کے سربراہ جنید غفار نے ریمارکس دئیے کہ علیحدہ سماعت کرنے کا اختیار چیف جسٹس کو ہے ،فاضل عدالت نے مقدمہ علیحدہ سننے سے متعلق مقدمہ مزید کارروائی کے لئے چیف جسٹس کو بھیج دیا ہے ،ملزمان کے خلاف قومی احتساب بیورو نے احتسابن عدالت میں ریفرنس دائر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :