پنجاب حکومت نے لاہور میں میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے بعد پرپل ٹرین چلانے کا فیصلہ کر لیا

پیر 8 مئی 2017 21:56

پنجاب حکومت نے لاہور میں میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے بعد پرپل ٹرین چلانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2017ء) پنجاب حکومت نے لاہور مین میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے بعد پرپل ٹرین چلانے کا فیصلہ کر لیا، ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور میں پرپل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، پرپل ٹرین مکمل طور پر زیر زمین ہوگی جو چین کی کمپنیاں بنائیں گئیں، وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 12مئی کو چین کا دورہ کریں گے، دورہ چین کے دوران ہی پرپل ٹرین منصوبے کو حتمی شکل دی جائے گی۔