آل ڈیرہ ڈویژن پمپ اونر اسوسی ایشن کا غیر قانونی پیٹرول پمپ و ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف کاروائی نا کرنے پر انتظامیہپرشدید تنقید

عدلیہ سمیت اوگرا نے واضح احکامات جاری کردیئے ہیں مگر انتظامیہ کی نااہلی و لاپرواہی کی وجہ سے تاحال ایجنسیاں کھلی ہوئی ہیں،رہنمائوں کا پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 8 مئی 2017 22:17

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2017ء) آل ڈیرہ ڈویژن پمپ اونر اسوسی ایشن کا غیر قانونی پیٹرول پمپ و ڈیزل ایجنسیوں کا ایکا ضلعی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اوگرہ کے فیصلے کے مطابق فوری طور پر بندش کا مطالبہ بصورت دیگر سخت احتجاج کی دھمکی شیر افغان ہوٹل حذیفہ ٹریڈ سنٹر ڈیرہ میں آل ڈیرہ ڈویژن میں آل پیٹرول پمپ اونر ایسوسی ایشن کا غیر قانونی پیٹرول و ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف ہنگامی پریس کانفرنس کی گئی جس میں جنرل سیکرٹری رسول زمان و دیگر ممبران حاجی خان ملوک وزیر اکرام خان ‘ حاجی عید محمد ‘ مقبول بھٹی ‘ خان زمان ‘ اکبر زمان نے کہا کہ 2010سے غیر قانونی ایجنسیاں قائم ہیں جنکو فوری بندکرنے کیلئے عدلیہ سمیت اوگرا نے واضح احکامات جاری کردیئے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ ڈی سی ڈیرہ کی نااہلی و لاپرواہی کی وجہ سے تاحال ایجنسیاں کھلی ہوئی ہیں جنکی وجہ سے پیٹرول پمپ مالکان کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے حالانکہ ڈی سی ڈیرہ نے اس حوالے سے کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں اے ڈی سی کو چیئرمین ‘ آئی ڈی او اور پولیس کی طرف سے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کو کمیٹی کا ممبر بنا کر ایک ہفتہ کے اندر کاروائی کی ہدایات جاری کی تھیں لیکن ڈیڈھ ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی کیونکہ غیر قانونی ایجنسیوں کے مالکان کو ضلعی افسران کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی ایجنسی مالکان کے پاس دو نمبر jکیٹگری کا لیٹر موجود ہے جس کی رو سے وہ صرف مٹی کا تیل بیچ سکتے ہیں مگر اندھیر نگری چوپٹ راج کی مصداق یہ کیٹگری کو kکیٹگری دیکھا کر راتوں رات امیر ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ہماری مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سخت احتجاج کریں گے نقصان کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ و صوبائی حکومت پر عائد ہو گی۔