سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی افغان فورسز کے سرحدی علاقوں پر حملے کی شدید مذمت، عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 8 مئی 2017 22:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2017ء) پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ و سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے چمن میںافغان فورسز کی سرحدی علاقوں پر بلا جواز فائرنگ کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے قیمتی جانوں کے زیاع پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں بحثیت قوم پاکستان کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا بخوبی آتا ہے ۔صدر پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا ہے افغانستان کو انڈیا کی کٹھ پتلی بننے کی بجائے پاکستان سے دوستانہ تعلقات استوار کرنے چاہیے۔پاکستان،افغانستان اسلامی برادر ملک ہیں جن کے لوگ ثقافتی،تہذیبی، معاشرتی رشتوں سے بندھے ہوئے ہیں اور پاکستان کے علاقائی دشمن ان تعلقات میں دراڑ ڈلنے کے درپے ہیں اور افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے حکومتِ وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کے زمہ داروں کے خلاف تمام اپشنز کو زیرِ غور لائیں جن سے پاکستان کے شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔(ار)