آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے جنوبی وزیرستان کی71 ہزار 124 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں

واپس جانے والے افراد کو 25 ہزار روپے کیش گرانٹ جبکہ ٹرانسپورٹ کی مد میں 25 ہزار روپے ادا کئے جارہے ہیں ،ْحکام این ڈی ایم اے

پیر 8 مئی 2017 22:51

آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے جنوبی وزیرستان کی71 ہزار 124 خاندان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2017ء) آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے جنوبی وزیرستان کی71 ہزار 124 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں‘ واپس جانے والے بے گھر افراد کو 25 ہزار روپے کیش گرانٹ ،ْ ٹرانسپورٹ کی مد میں 25 ہزار روپے ادا کئے جارہے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے جنوبی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

اب تک 71 ہزار 124 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے جبکہ تین ہزار 828 خاندانوں نے واپس اپنے علاقوں میں ابھی جانا ہے۔ حکام کے مطابق واپس جانے والے بے گھر افراد کو 25 ہزار روپے کیش گرانٹ جبکہ دس ہزار روپے بذریعہ موبائل ادا کئے گئے ہیں اور عارضی رہائش کے لئے خیمے دیگر ضروریات زندگی کا سامان دیا جارہا ہے جبکہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت عارضی طور پر بے گھر افراد کو چھ ماہ کے لئے مفت راشن بھی دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :