کراچی، ٹڈاپ کرپشن کیس کے ملزمان فیصل احمد ،عامر بخش ،مقبول احمد سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

ٹڈاپ کی25مقدمات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی و دیگر ملزمان کے خلاف اربوں روپوں کی کرپشن کا الزام ہے

پیر 8 مئی 2017 23:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2017ء) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ کرپشن کیس کے ملزمان فیصل احمد ،عامر بخش ،مقبول احمد سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

عدالت میں ٹڈاپ کرپشن میں ملوث فیصل احمد، عامربخش، مقبول احمد سمیت دیگر ملزمان کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ایف آئی اے کو حکم دیا آئندہ سماعت پر ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت25 مئی تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ٹڈاپ کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سمیت وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سابق پرنسپل آفیسر زبیر احمد ضمانت پرہیں۔ ٹڈاپ کی25مقدمات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی و دیگر ملزمان کے خلاف اربوں روپوں کی کرپشن کا الزام ہے ۔#