لاہور:کلمہ چو ک میٹرو بس نے سڑک عبور کرنے والے معمر شخص کو ٹکر مارکرشدید زخمی کردیا

پیر 8 مئی 2017 23:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2017ء) کلمہ چو ک میٹرو بس نے سڑک عبور کرنے والے معمر شخص کو ٹکر مارکرشدید زخمی کردیا زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال داخل کروادیاگیا ہے بتایاگیا ہے کہ معمر شخص سڑک عبور کررہاتھا کہ اس دوران تیز رفتار میٹروبس نے اسے ٹکر ماردی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا اسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق بزرگ شدید زخمی ہے اس کا نام اور کہاں کا رہائشی ہے ہوش آنے پر معلوم ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :