اطالوی گاؤں کے میئر نے گاؤں میں آنے والے رہائشیوں کو 2 ہزار یورو دینے کا اعلان کر دیا۔ کرایہ صرف 50 یورو ماہانہ

Ameen Akbar امین اکبر پیر 8 مئی 2017 23:49

اطالوی گاؤں کے میئر نے  گاؤں میں آنے والے رہائشیوں کو 2 ہزار یورو دینے ..
اٹلی کے ایک پہاڑی گاؤں کے میئر نے یہاں آ کر رہنے والوں کو 2000 یورو دینے اور 50 یورو ماہانہ کرائے پر مکان دینے کی تجویز دی ہے۔
گاؤں کے میئر نے اس گاؤں کو بھوت گاؤں بننے سے بچانے کے لیے یہ تجویز دی ہے تاکہ نوجوان یہاں آکر رہائش اختیار کریں۔ مشکل یہ ہے کہ   لیگوریا کا یہ علاقہ  سیاحتی اعتبار سے کوئی دلکشی نہیں رکھتا اور یہاں صرف 394 افراد رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں سے قریبی بڑے شہر کا فاصلہ 50 میل ہے۔
گاؤں کے میئر کی  پیش کش کی فیس بک پوسٹ پر امریکا، برطانیہ، ہنگری اور انڈونیشیا تک کےافراد نے یہاں منتقل ہونے  پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ ایک شخص کا کہناہے کہ اگر  وہاں وائی فائی ہے تو وہ ابھی وہاں جانے کو تیار ہے۔
گاؤں کے میئر کی اس تجویز پر ابھی  میونسپل کونسل سے منظوری لینا باقی ہے۔




متعلقہ عنوان :