وفاقی حکومت کا ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکار

ڈاکٹرعاصم کیخلاف دہشتگردوں کاعلاج کرانے کاالزام ہے،ملزم کیخلاف کرپشن کے بھی سنگین الزامات ہیں،ڈاکٹرعاصم بیرون ملک گئے تو واپس نہیں آئیں گے،اٹارنی جنرل

منگل 9 مئی 2017 12:44

وفاقی حکومت کا ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2017ء) سند ھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،وفاقی حکومت نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اٹارنی جنرل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹرعاصم کیخلاف دہشتگردوں کاعلاج کرانے کا الزام ہے،ملزم کیخلاف کرپشن کے بھی سنگین الزامات ہیں،ڈاکٹرعاصم بیرون ملک گئے تو واپس نہیں آئیں گے،سندھ ہائیکورٹ نے وفاق کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ عنوان :