وفاقی حکومت نے ڈاکٹرعاصم کا نام اسی سی ایل سے نکالنے سے انکار کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 مئی 2017 13:36

وفاقی حکومت نے ڈاکٹرعاصم کا نام اسی سی ایل سے نکالنے سے انکار کردیا
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مئی۔2017ء) وفاقی حکومت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے معذرت کرلی ہے-اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعاصم کیخلاف دہشتگردوں کاعلاج کرانے کاالزام ہے،ملزم کیخلاف کرپشن کے بھی سنگین الزامات ہیں،ڈاکٹرعاصم بیرون ملک گئے تو واپس نہیں آئیں گے-سند ھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،وفاقی حکومت نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکار کردیا،اٹارنی جنرل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹرعاصم کیخلاف دہشتگردوں کاعلاج کرانے کا الزام ہے،ملزم کیخلاف کرپشن کے بھی سنگین الزامات ہیں،ڈاکٹرعاصم بیرون ملک گئے تو واپس نہیں آئیں گے،سندھ ہائیکورٹ نے وفاق کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔



متعلقہ عنوان :