بھارتی کر کٹ بورڈ کیساتھ باہمی سیریز کیلئے نجم سیٹھی کے دستخط شدہ ایم اویو پرسوال اٹھنے لگے

منگل 9 مئی 2017 14:14

بھارتی کر کٹ بورڈ کیساتھ باہمی سیریز کیلئے نجم سیٹھی کے دستخط شدہ ایم ..
لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2017ء) بھارتی کر کٹ بورڈ کیساتھ باہمی سیریز کیلئے نجم سیٹھی کے دستخط شدہ ایم اویو پرسوال اٹھنے لگے، سیریز کا معاہدہ ہوا یا بی سی سی آئی نے صرف تسلی آمیز خط پر ٹرخا دیا نئی بحث چھڑ گئی۔بگ تھری کی حمایت پر اس وقت کے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی وعدوں کی پوٹلی لیے وطن واپس آئے، انھوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت سی8سال میں 6سیریز کھیلنے کا معاہدہ ہوا ہے،اس میں پاکستان کا 30ارب روپے کا فائدہ ہوگا، یہ ماضی کی طرح کا ایم او یو نہیں باقاعدہ معاہدہ ہے۔

بعد ازاں بی سی سی آئی نے ٹال مٹول کے سوا کچھ نہیں دیا، معاہدے کی خلاف ورزی پر پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو نوٹس بھجواتے ہوئے نقصان کا ازالہ کرنے کاکہا ہے،بی سی سی آئی کے قائم مقام سیکریٹری امیتابھ چوہدری نے کہاکہ معاہدہ نہیں ہوا محض ایک خط لکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔اس حوالے سے استفسار پرنجم سیٹھی نے نمائندہ ایکسپریس کے ٹیکسٹ میسج کا جواب دینا مناسب نہ سمجھا۔دوسری جانب کراچی ایئرپورٹ پر چیئرمین پی سی بی شہریارخان سے سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ بھارت سے تحریری معاہدہ ہے اسی لیے نوٹس بھیجا، بی سی سی آئی کے موقف پر اپنا جواب وکیل سے مشاورت کے بعد دوں گا، ہمارا موقف مضبوط ہے تاہم اس معاملے میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

متعلقہ عنوان :