Live Updates

عمران خان کے خلاف 6 کے 6 مقدمات ایک ہی کمپیوٹر سے نکلے ہیں۔ فواد چودھری

عمران خان کا ایک ایک پیسہ حلال کا ہے، کیا ن لیگ اپنے لیڈر کے بارے میں ایسا کہہ سکتی ہے؟ ن لیگ نے بے نظیر کی حکومت گرانے کے لیے اُسامہ بن لادن سے فنڈز لیے، اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 مئی 2017 14:05

عمران خان کے خلاف 6 کے 6 مقدمات ایک ہی کمپیوٹر سے نکلے ہیں۔ فواد چودھری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مئی 2017ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہاکہ ن لیگ نے عمران خان کے خلاف 6 کیسز فائل کیے ہیں۔ عمران خان کے خلاف تمام کیسزمیں ایک جیسے ہی الزامات ہیں۔ نوازشریف ڈان لیکس کی رپورٹ کوچھپارہےہیں، نواز شریف نے ڈان لیکس کی رپورٹ کو چھُپا کر غداری کی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پانامہ کیس پر بننے والی جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد یہ پاکستان کی سیاست سے ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائیں گے۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس اورماڈل ٹاؤن کی حقیقت قوم کے سامنے آنی چاہئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نوازشریف کی طرح چھُپنے کی کوشش نہیں کر رہے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ کے وکیل اکرم شیخ نے خود تسلیم کیا کہ اگلے وزیر اعظم عمران خان ہیں ،حکومتی وکلا عمران خان کواگلا وزیراعظم مانتے ہیں ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کے خلاف ن لیگ نے 6 کیسز دائر کیے اور یہ 6 کے 6 کیسز ایک ہی کمپیوٹر سے نکلے ہیں۔ ان کیسز میں ایک ڈاٹ کا بھی فرق نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب صبرکا پیمانہ لبریزہوچکا ہے۔ عمران خان کا ایک ایک پیسہ حلال کا ہے، کیا ن لیگ اپنے لیڈر سے متعلق ایسا کہہ سکتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہم پانامہ کیس پر بننے والی جے آئی ٹی کی خفیہ تحقیقات اور ان کیمرہ سماعت کو نہیں مانیں گے۔ جے آئی ٹی اپنی سماعت عوام کے ساتھ شیئرکرے۔ فواد چودھری نے کہا کہ اصغرخان کیس،اسامہ بن لادن کی فنڈنگ کا معاملہ سپریم کورٹ میں آرہا ہے۔ ن لیگ نے اسامہ بن لادن سے فنڈنگ کی اور اسے بے نظیر کی حکومت گرانے کے لیے استعمال کیا جس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات