سی پیک کے بارے بھارت کو واویلا نہیں کرنا چاہئے
نئی دہلی کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں جلد کردار ادا کرنے کیلئے سوچنا چاہئے بھارت چینی فوجی ترقی کو غلط رنگ میں پیش نہ کرے ، ’’ چائنیز ڈیلی‘‘ کی رپورٹ
منگل 9 مئی 2017 16:33
(جاری ہے)
اخبار لکھتا ہے کہ بھارت صورتحال کے بارے میں مبالغہ آرائی سے کام لے رہا ہے، چین ہمیشہ پرامن ترقی کی وکالت کرتا ہے اور وہ کبھی بھی خطے پر چھا جانے کی کوشش نہیں کرے گا جہاں تک چین کے دفاعی بجٹ کا تعلق ہے اس سال اس میں صرف 7فیصد کا اضافہ کیا جائے گا جو 2010ء کے بعد سب سے کم اضافہ ہے ،بیجنگ کی فوجی قوت اور ترقی اس کی قومی تعمیر کا حصہ ہے اور نئی دہلی کو اس غلط رنگ میں پیش نہیں کرنا چاہئے ۔
اخبار کے مطابق سرکاری ذرائع ابلاغ نے ایک بار پھر بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ذریعے یوریشیا سے ملانے کے لئے چین کے اس منصوبے میں شامل ہو جائے ، اس بات سے قطع نظر نیو دہلی نے ابھی تک اس ہفتے چین میں منعقد ہونیوالی بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس میں بھی شرکت کے بارے میں خاموشی اختیار کررکھی ہے، اس کانفرنس میں کم از کم 28سربراہان مملکت اور حکومت شرکت کررہے ہیں جن میں پاکستان اور سری لنکا کے وزرائے اعظم بھی شامل ہیں جنہوں نے بیجنگ کانفرنس میں اپنی شرکت کی تصدیق کر دی ہے اور اس کانفرنس کو عالمی مقبولیت کا منصوبہ قراردیا جارہا ہے۔اخبار مزید لکھتا ہے کہ چین کی ابھرتی ہوئی طاقت کے باوجود نئی دہلی کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں جلد کردار ادا کرنے کے لئے سوچ بچار کرنی چاہئے ، چین کابنیادی ڈھانچے کا یہ منصوبہ نہ صرف معاشی فوائد لائے گا بلکہ خطے میں بھارت کے ایک موثر اقتصادی طاقت بننے کی خواہش کو بھی پورا کرسکتا ہے۔اخبار نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ شکوک و شبہات سے باہر آئے اور چین اور پاکستان کی ترقی کے بارے میں عملی رویہ اختیار کرے ، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شاہرائوں ، ریل اور بندرگاہوں کی تعمیر و ترقی کے منصوبے کئی ملکوں میں شامل ہیں جن کے ذریعے مین لینڈ چین کو ایشیاء اور یورپ سے منسلک کرنا ہے جبکہ سی پیک اس کا پرچم بردار منصوبہ ہے ۔مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.