ْمقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے والے نہیں‘70سالوں سے کشمیریوں نے بہت ظلم برداشت کر لیا‘پرامن جدوجہد پرتشدد بنتی جارہی ہے ‘جس کے ذمہ دارمودی جیسے انتہا پسند ہیں جنہوں نے ہٹلر کو بھی مات دیدی ہے

کشمیری یوتھ کے وائس چیئرمین خورشید احمد اعوا ن کی بات چیت

منگل 9 مئی 2017 16:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2017ء) کشمیری یوتھ کے وائس چیئرمین خورشید احمد اعوا ن نے بھارت کو ایک دفعہ پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے والے نہیں،70سالوں سے کشمیریوں نے بہت ظلم برداشت کر لیا،اب پرامن جدوجہد پرتشدد بنتی جارہی ہے جس کے ذمہ دارنریندر مودی جیسے انتہا پسند حکمران ہیں جنہوں نے ہٹلر کو بھی مات دے دی ہے،ہندوستان کی درندہ صفت افواج یاد رکھے کہ اسے مقبوضہ کشمیر سے رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا جتنا جلدی ہو سکے بوریا بستر گول کر کے اپنے وطن واپس چلی جائے کشمیر کے عوام بھارتی درندہ صفت فوج کے ناپاک قدم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے،گزشتہ روز اپنے ایک جاری کردہ بیان میں خورشید احمد اعوان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے حکمران اور اپوزیشن جماعتیں سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف آوازبلند کرے،لائن آف کنٹرول ہو یا پھر مقبوضہ وادی میں کشیدگی کشمیریوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے،بھارت نے اپنی روش نہ بدلی تو کشمیری عوام سیز فائر لائن کو توڑ دیں گے ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کے غیور عوام کشمیر کے اندر جاری بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے اس لیے بھارت کو خبردار کرتے ہیں کہ جتنا جلدی ہو سکے مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوج کا انخلا کرے۔کشمیریوں کی منزل الحاق پاکستان ہے اور بھارت کو یادرکھنا ہوگا کہ کشمیری اس منزل سے کسی صورت دور نہیں رہ سکتے انشاء اللہ آزادی کشمیریوں کو مل کر رہے گی۔

متعلقہ عنوان :