Live Updates

ْ مسلم لیگ (ن)،فنکشنل لیگ اور پاکستان تحریک انصاف ایک ساتھ کرپشن میں ملوث ہیں،منظور وسان

اپوزیشن والوں کی نشستیں اب جانے والی ہیں اسی لیے وہ احتجاج کر رہے ہیں،صوبائی وزیر کا سندھ اسمبلی میں اظہار خیال

منگل 9 مئی 2017 17:56

ْ مسلم لیگ (ن)،فنکشنل لیگ اور پاکستان تحریک انصاف ایک ساتھ کرپشن میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2017ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)،فنکشنل لیگ اور پاکستان تحریک انصاف ایک ساتھ کرپشن میں ملوث ہیں ۔منگل کو سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ملک میں کرپشن کی بنیاد ضیاالحق نے رکھی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم، لندن سے پاکستان تک پہنچ گئی ہے جس کی مثال ایوان کو مل گئی ہے کہ جمہوریت کیا چاہتی ہے،وفاق نے گیس کے وسائل پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

منظور حسین وسان نے کہا کہ اب سیٹیوں کی تبدیلی ہونی چاہیے، زیادہ نشستیں اپوزیشن کی پیپلز پارٹی کے پاس جائیں گئیں،پیپلز پارٹی کو اسکا حق ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والوں کی نشستیں اب جانے والی ہیں اسی لیے وہ احتجاج کر رہے ہیں،نارا تحصیل سے پچیس فیصد گیس نکل رہی ہے . انہوں نے کہا کہ نارا گیس فیلڈز پر مقامی لوگوں کو نوکری نہیں دی جارہی فنکشنل لیگ کا نواز لیگ کہ ساتھ اتحاد ہونے کی وجہ سے ان کے کچھ افراد کو نوازا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیاماڑی اور بن قاسم ٹائون سے وفاق بڑی انکم لیتا ہے پر سندھ کو نظر انداز کرکے اس کو اپنا حق نہیں دیا جارہا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات