موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے ،آلودگی کے بارے میں عوام میں شعوراجاگر کرنا بھی ضروری ہے

گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی کا سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں منعقدہ ملکی وبین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

منگل 9 مئی 2017 18:23

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے ،آلودگی کے بارے ..
کوئٹہ۔09مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2017ء) گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں منعقدہ ملکی اور بین الاقوامی کانفرنس کے دوررس نتائج برآمد ہونگے،طلباء وطالبات اس کانفرنس کے ذریعے مزید آگاہی حاصل کرینگے اور دنیا میں اشیاء خوردونوش کی قلت پر قابو پانے کے لیے طریقہ کار واضح کرنے میں معاون ثابت ہوگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں ملکی وبین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رخسانہ جبین اور دنیا بھر سے آئے ہوئے مندوبین کی بڑی تعداد شریک تھیں۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کانفرنس کے ابتدائی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے دنیابھر سے آئے ہوئے مندوبین کو کوئٹہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بالخصوص سردار ویمن خان یونیورسٹی کے اساتذہ اور وائس چانسلر کی کاوشوں سے اس کانفرنس کا انعقاد ممکن ہوا ہے گورنر بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میںموسمیاتی تبدیلیاں ایک چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے اسی طرح آلودگی کے بارے میں عوام میں آگاہی دینا ہوگی انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس کانفرنس کے مندوبین اشیاء وخوردونوش کی قلت پر قابو پانے کے لیے طریقہ کار واضح کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، اسی طرح اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو اس کانفرنس کے ذریعے نباتات کی اہمیت کے حوالے سے مزید آگاہی حاصل ہوگی ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر رخسانہ جبین نے کہا کہ دنیا بھر سے اور بالخصوص پاکستان بھر سے آنے والے مندوبین کواس کانفرنس میں شرکت پر شکر گزار ہوں،کانفرنس میں شریک مندوبین نے اپنی مکالے پیش کئے جبکہ گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی نے کانفرنس میںشرکت کرنے والے مندوبین کو شلیڈ پیش کیئے ،کانفرنس تین دن تک جاری رہے گا تقریب کے آخر میں گورنر اور کانفرنس کے شرکاء نے یونیورسٹیوں کے اندر واک کیا تاکہ ماحولیات کے حوالے سے طلباء وطالبات اور عوام میں شعورو آگاہی حاصل ہوسکیں۔