گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحوںکے حوالے سے این او سی کا معاملہ جلد حل کرلیاجائیگا،چوہدری محمد برجیس طاہر

گلگت بلتستان کے عوام سے بیشتر کا روزگار سیاحت کے شعبے سے وابستہ ہے،این او سی کے معاملے پر نظر ثانی کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا ہے،وفاقی وزیر ْ

منگل 9 مئی 2017 20:04

گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحوںکے حوالے سے این او سی کا معاملہ جلد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2017ء) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے گلگت بلتستان میں سیاحت کی غرض سے آنے والے غیر ملکی سیاحوں کے لیے NOCلازمی قرار دینے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی سیاحوں کے حوالے سے NOCکا معاملہ گلگت بلتستان کی معیشت اور سیاحت کے حوالے سے بڑا نازک ہے اور اس کے گلگت بلتستان میں فرغ پاتی سیاحت کے حوالے سے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے پہلے ہی گلگت بلتستان کی سیاحت کے سیکٹر نے کافی مشکل وقت دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجود حکومت کی مخلص کوششوں کے باعث گلگت بلتستان میں مکمل امن قائم ہونے کے بعد وہاں سیاحت کی صنعت بے پناہ فروغ پا رہی ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ پچھلے سال دس لاکھ سے زاہد مقامی سیاحوں نے گلگت بلتستان کا وزٹ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پرامن ماحول اور انفراسٹرکچر کی بہتری کی وجہ سے گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحت بھی بتاریج فروغ پا رہی ہے اور اس ضمن میں حکومت غیر ملکی سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام سے بیشتر کا روزگار سیاحت کے شعبے سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے غیر ملکی سیاحوں کے لیے این او سی کے معاملے پر نظر ثانی کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حساس مسئلے کا ایسا حل نکالا جائے کہ جس سے پاکستان کی سیکورٹی کے معاملات کو نظر انداز کیے بغیر گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کے لیے ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحت کا شعبہ مذید فروغ پائے انہوں نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ ناصرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کی معشیت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس سے ایک طرف پاکستان کی معشیت مضبوط ہو گی تو دوسری جانب دنیا میں پاکستان کا تشخص مذید مضبوط اور بہتر ہو گا۔

انہوں نے اِس اُمید کا اظہار کیا کہ اِس مسئلے کا جلد حل نکال لیا جائے گا اور غیر ملکی سیاحت کی حوالے سے دشواریوں کو دور کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :