آصف زرداری سے یوسف رضا گیلانی کی ملاقات ، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 9 مئی 2017 20:51

آصف  زرداری سے یوسف رضا گیلانی کی ملاقات ، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینزکے صدر آصف علی زرداری سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پ پ پ پارلیمینٹرن کے صدر آصف علی زرداری سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ کی سیاسی حکمت عملی بنانے پر مشاورت بھی ہوئی، ملاقات زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔(وقار)