جنوبی وزیرستان , دہشت گردوں کے خلاف اپریشن راہ نجات کے دوران تباہ شدہ مکانات کا سروے کا چوتھا مرحلہ کل 10مئی سے شروع

منگل 9 مئی 2017 22:08

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2017ء) فاٹا کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف اپریشن راہ نجات کے دوران تباہ شدہ مکانات کا سروے کا چوتھا مرحلہ کل 10مئی سے شروع کیا جائے گا ۔تباہ شدہ مکانات کے مالکان میں اب تک تین ارب روپے سے زائد روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔اور مذید تین ارب روپے حکام بالاء سے طلب کئے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک نے گزشتہ دن اپنے دفتر میں لوئر کانی گرم اور اپر کانی گرم کے برکی اقوام پر مشتمل مشترکہ جرگہ سے خطاب اور بعد میں میڈیا سے باتچیت کرتے ہوئے کیا ۔جرگہ میں برکی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی شمولیت کی۔جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں اپریشن راہ نجات کے ددران تباہ شدہ مکانات کا سروے 10مئی سے تحصیل لدھا کے علاقہ شرونگی سے شروع کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد کانی گرم کے علاقہ سلے روغہ ،سکندرہ ،چلغوزی اسمان منزہ ،غریباب اور سام کے بعد ٹپر غائی ،کچا لنگر خیل ،سمیت 65دیہات کے تباہ شدہ مکانات کا سروے کیا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ مکمل تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو چارلاکھ روپے اور جزی تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے دئے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ اب تک تباہ شدہ مکانات کے مالکان میں تین ارب روپے سے زائد رقم تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

اور مذید تین ارب روپے حکام بالاء سے طلب کئے گئے ہیں۔اس سے قبل برکی اقوام کے مشران و ملکان کے جرگہ اور برکی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد نے پولیٹیکل ایجنٹ کو کانی گرم کے مسائل سے اگاہ کیا ۔پولیٹیکل ایجنٹ نے جرگہ کے مسائل غور سے سنے اور ان کے تمام مسائل فوری طور پر حل کرانے کی یقین دہا نی کی

متعلقہ عنوان :