فیصل آباد,قوم کے قائد میاں محمد نواز شریف کا دامن کسی بھی قسم کی آلودگی سے پاک ہی,شاہد رزاق سکا

پانا مہ لیکس پرطوفان کھڑا کرنے والے یہودی ایجنٹ ہے جہ پاکستان کی ترقی ،خوشحالی اور اقتصادی ایجنڈے کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں , انجمن تاجرا ن خواجہ کا استقبالیہ سے خطاب

منگل 9 مئی 2017 22:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2017ء) انجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہاہے کہ قوم کے قائد میاں محمد نواز شریف کا دامن کسی بھی قسم کی آلودگی سے پاک ہے پانا مہ لیکس پرطوفان کھڑا کرنے والے یہودی ایجنٹ اور حکومت مخالفین ومنفی سوچ رکھنے والے پاکستان کی ترقی ،خوشحالی اور اقتصادی ایجنڈے کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں حکومت مخالف سیاستدانوںکے رویہ اور رکاوٹوںاور بہتان تراشیوں کے باوجود وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں جو ترقی ہوئی یا ہو رہی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے پانا مہ لیکس کی آڑ میں جو یہ سمجھتے ہیںکہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف یا انکی حکومت کسی دبائو میں ہے وہ نادان ہیںانہیںمعلوم ہونا چاہیئے کہ حکومت نے ا س سے قبل بھی ایسی سازشوں اور سازشی عناصر کا مقابلہ کیا اور اللہ تعالی کے فضل سے سرخرو ہوئی اور اس مرتبہ بھی انشاء اللہ سوخرو ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ کے دوران ہم وطن تاجروں کی جانب سے دیئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے صاحبزادے خواجہ احسن شاہد سکا بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ قوم محب وطن قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کی مدبرانہ قیادت میںایسے عناصر کی ہر سازش کو انشاء اللہ ناکام بنادینگے اور بیرون ملک مقیم پاکستانی ہی نہیں پوری دنیا دیکھے گی کہ انشاء اللہ 2018ء میں بھی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی،خواجہ شاہد رزاق سکا نے ملک و قوم کیلئے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں افواج پاکستان کی خدمات کو سراہا اور انہیںخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور فوج نے انتہائی کڑے وقت میںملک میں امن و استحکام کیلئے جو کام کیا وہ آسان نہیں تھاانہوں نے اپنے ہم وطنوں سے کہاکہ انہیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم بانی پاکستا ن حضر ت قائد اعظم محمد علی جناح کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی مد برانہ قیادت میں وطن عزیز کو سنگین بحرانوں سے نکال کر ترقی یافتہ، خوشحال ،باوقار اور مضبوطپاکستان بنانے کیلئے اسکی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور اپنے ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر اپنے پیارے وطن کی عظمت اور بقاء کیلئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریںگی