اٹک,یہودی لابی کیلئے ایک مسلمان کے خلاف ووٹ مانگنے والا پاکستانی قوم کا لیڈر نہیں ہو سکتا ,شیخ آفتاب احمد

عمران خان اپنے سابق سالے کیلئے ووٹ مانگنے لندن گئے , پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے اور دھرنا دینے والے کبھی محب وطن نہیں ہو سکتا, وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کی آن لائن سے خصوصی گفتگو

منگل 9 مئی 2017 22:17

اٹک,یہودی لابی کیلئے ایک مسلمان کے خلاف ووٹ مانگنے والا پاکستانی قوم ..
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2017ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ یہودی لابی کیلئے ایک مسلمان کے خلاف ووٹ مانگنے والا پاکستانی قوم کا لیڈر نہیں ہو سکتا عمران خان اپنے سابق سالے کیلئے ووٹ مانگنے لندن گئے اور ووٹ بھی ایک مسلمان صادق خان کے خلاف مانگا گیااور پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے اور دھرنا دینے والے کبھی محب وطن نہیں ہو سکتا یہ بات انھوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق جب ووٹ مانگنے جائے تو اس سے لوگ پوچھیں کہ پندرہ سال تک آپ لوگ سیاہ وسفید کے مالک رہے لیکن تمام علاقے ترقیاتی کاموں سے محروم رہے اب کیا وجہ ہے کہ نواز شریف کی حکومت کو آئے ہوئے چار سال کا عرصہ ہوا ہے ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے گئے ہیں اور گھر گھر سوئی گیس فراہم کی جارہی ہے اس وقت تک ہم250دیہاتوں کو سوئی گیس فراہم کر چکے ہیںانھوں نے کہا کہ کے پی کے کی حکومت چار سالوں میں میڑوبس کیلئے روڈ نہیں بنا سکے صرف لکریں کھینچ رہے ہیں گورنر کے پی کے نے کہا کہ اگر میڑو بنانی ہے تو شہباز شریف کے پاس جا کر مشورہ کریںانھوں نے کہا کہ 1990میں جب وزیر اعظم نواز شریف اقتدار میں آئے تو اس وقت انھوں نے موٹروے شروع کیا جس پر بڑی تنقید ہوئی لیکن آج اسی روڈ سے سارے گزر رہے ہیں آج اگر موٹروے نہ ہوتی تو جی ٹی روڈ پر کئی میل تک ٹریفک بلاک رہتی نواز شریف100سال آگے کی سوچ کر منصوبہ بندی کرتے ہیںاور یہ صلاحیت کسی لیڈر میں ہی ہو سکتی ہے انھوں نے تمام فیصلے ملکی اور قوم کے مفاد میں کئے ہیںانھوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے لیاری ایکسپریس وے نہیں بن رہی اس میں بھی وفاقی حکومت مدد کر رہی ہے اور سندھ حکومت کے دعووں کے باوجود یہ روڈ بھی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بنا رہے ہیں ٹی وی پر آکر گالیاں دینے روڈ بلاک کرنے اور دھرنے دینے سے کوئی بڑا لیڈر نہیں بن جاتاعملی طور پر کام کرنے سے لیڈر بنتا ہے اس ملک کو نوازشریف اور شہباز شریف ہی ترقی کی منازل کیجانب لیجا رہے ہیںروکاوٹیں ڈالنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گے اور ہماری حکومت عوامی فلاحی منصوبے مکمل کرتی رہے گی انھوں نے کہا کہ سیاست عبادت کانام ہے لیکن جو بندہ نماز نہیں پڑھتا ہو اس نے عوام کی خدمت کر کے کون سی عبادت کرنی ہے عمران خان اپنے سابقہ سالے جو یہودی ہے کے الیکشن میں مدد کرنے لندن گئے تھے حالانکہ ان کو معلوم تھا کہ اس کے مقابلے میں ایک مسلمان صادق خان امیدوار ہے جو شخص مسلمان کی بجائے یہودی کی مدد کرئے وہ کیسے پاکستانی عوام کا لیڈر ہو سکتا ہے انھوں نے کہا کہ نواز شریف وہ لیڈر ہے جو ملک کی بقا اور ترقی چاہتا ہے اور اسکی خواہش ہے کہ گرین پاسپورٹ کی دینا بھر یں عزت ومقام ہوہمارے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں اٹھائے دینا بھر میں مارے مارے نہ پھریں بلکہ انکی خواہش ہے کہ ملک کے اندر ہی اتنے منصوبے شروع ہو جائیں تاکہ ہمارے نوجوانوں کو ملک کے اندر ہی روزگار مل جائے پاکستانی عوام کو چاہیے کہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کا ساتھ دیکر اس کے ہاتھ مضبوط کریں کیونکہ قائداعظم محمد علی جناح کے بعد انکی جماعت کا اصلی وارث نواز شریف ہے جو ملک کو ترقی کی جانب گامزن کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :