حکومت امریکی حکومت سے باضابطہ طور پر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرے، امریکہ کے یک طرفہ مطالبات ماننے کا سلسلہ بند کیا جائے حکومت اور ریاستی ادارے ڈاکٹر عافیہ کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپس لانے سے متعلق اقدامات کریں،قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ گزشتہ 14 سالوں سے امریکی قید ناحق میں ہے،عافیہ کی صحت سے متعلق تشویشناک اطلاعات مل رہی ہیں،حکومت عافیہ کے اہل خانہ سے ملاقات کا بندوبست کرے،عافیہ کی باعزت وطن واپسی تک امریکہ کاکوئی مطالبہ تسلیم نہ کیا جائے

جماعت اسلامی اورڈیفنس آف ہیومین رائٹس نیٹ ورک کے زیر اہتمام عافیہ رہائی کانفرنس میں قراردادوں کی منظوری ، متفقہ اعلامیہ مشرف نے امریکیوں کو خوش کرنے کے لئے عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کیا،رمضان المبارک میں عافیہ صدیقی کی رہائی کی تحریک چلائیں گے، عافیہ کی رہائی کیلئے پانچ کروڑ ای میلز اقوام متحدہ کو بھیجنی ہیں،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاخطاب

منگل 9 مئی 2017 22:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2017ء) جماعت اسلامی اورڈیفنس آف ہیومین رائٹس نیٹ ورک کے زیر اہتمام عافیہ رہائی کانفرنس نے متفقہ اعلامیے اور قراردادوں کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان باضابطہ طور پر امریکی حکومت سے عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرے، امریکہ کے یک طرفہ مطالبات ماننے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

حکومت اور ریاستی ادارے ڈاکٹر عافیہ کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپس لانے سے متعلق اقدامات کریں۔قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ گزشتہ 14 سالوں سے امریکی قید ناحق میں ہے،عافیہ کی صحت سے متعلق تشویشناک اطلاعات مل رہی ہیں۔حکومت عافیہ کے اہل خانہ سے ملاقات کا بندوبست کرے۔ڈاکٹر عافیہ کی باعزت وطن واپس انے تک امریکہ کے کسی مطالبے کو تسلیم نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مشرف نے امریکیوں کو خوش کرنے کے لئے عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کیا۔رمضان المبارک میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی تحریک چلائیں گے،حکومت سفارتی طریقوں سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے اقدامات کرے، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پانچ کروڑ ای میلز اقوام متحدہ کو بھیجنی ہیں۔منگل کو یہاں ایک مقامی ہوٹل میںجماعت اسلامی اورڈیفنس آف ہیومین رائٹس نیٹ ورک کے زیر اہتمام عافیہ رہائی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری ، جماعت اسلامی کے نائب امیرمیاں اسلم ،ڈیفنس آف ہیومین رائٹس نیٹ ورککی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ ،جماعت اسلامی کی ایم این اے عائشہ سید،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی و دیگر مقرریں نے خطاب کیا۔کانفرنس کے اختتام پرمتفقہ اعلامیہ اور مختلف قرقر دادیں بھی منظور کی گی،ْں۔

کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مشرف نیامریکیوں کو خوش کرنے کے لئے عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کیا۔رمضان المبارک میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی تحریک چلائیں گے،حکومت سفارتی طریقوں سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے اقدامات کرے، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پانچ کروڑ ای میلز اقوام متحدہ کو بھیجنی ہیں، آج پاکستان کو دنیا ضمیر فروش, خواہر فروش کے نام سے جانتی ہے۔

ڈاکٹر عافیہ کا مقدمہ پرویز مشرف کے خلاف درج ہونا چاہیئے۔مشرف نے اپنی حکومت بچانے کی خاطر ڈاکٹر عافیہ کی قربانی کردی۔اپوزیشن کے زمانے میں نواز شریف نے وزیراعظم گیلانی کو خط لکھا تھا کہ آپ نے عافیہ کے لئے کچھ نہیں کیا۔نواز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ اگر ہمیں حکومت ملی تو 100 دن میں عافیہ کو رہا کرائینگے۔آج حکومت کے 3 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود آپ نے اس حوالے سے کچھ نہیں کیا۔

اگر ہم نے اس ظلم کا خاتمہ نہ کیا تو پھر ہم عذاب الہی کو دعوت دے رہے ہیں۔موجودہ حکومت سے کسی قسم کی خیر کی توقع عبث ہے۔عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے ہمیں خود ملکر تحریک چلانا ہوگی۔ہمیں رمضان المبارک کا مہینہ عافیہ صدیقی سے منسوب کرنا ہوگا۔ایک ماہ میں ہمیں اقوام متحدہ کو عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے ساڑھے 5 کروڑ ای میلز بھیجنا ہونگی۔

دنیا عافیہ کے معاملے پر ساتھ چلنے کے لئے تیار لیکن کوئی مدعی تو بن جائے۔موجودہ حکومت گونگی, بہری اور سو چکی جسے جھجھوڑنے کی ضرورت ہے۔دنیا میں کتی, بلیوں اور جانوروں کے حقوق ہیں لیکن عافیہ کو صرف مسلمان اور پاکستانی ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔ال پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری نے عافیہ صدیقی رہائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اپنے فائدے کے لئے ملک و قوم کو بیچ رہے ہیں،آفسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہماری بیٹی امریکی جیل مین ہے۔

بھارتی ایجنٹکھلبوشن یادو کے رہائی کے لئے بھارت جتنی کوشش کررہا ہے ہمارے حکمران اپنی بیٹی کی رہائی کے لئے نہیں کرسکتے۔حکمران عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے ایمرجنسی کی بنیاد پر اقدامات اٹھائے۔جماعت اسلامی کے نائب امیرمیاں اسلم نے کہا کہ امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ کی رہاء کیلے ہر ممکن کوشش کریں گے۔وزیر اعظم نے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہاء کا سو دن کا وعدہ کیا چار سال گزرنے کے باوجود وفا نہ یو سکا۔

عافیہ صدیقی بغیر کسی جرم کے سزا بھگت رہی ہیں جو بہت بڑا ظم ہے۔حکمرانوں نے ریمڈ ڈیوس کے بدلے ڈاکٹر عافیہ کی رہاء کو موقع ضائع کیا۔ہم مے ایمل کانسی کو امریکہ کے حوالے کیا تو امریکہ نے بھانسی کے بعد لاش ہمارے حوالے کی۔ہماری بہنیں اور بیٹیاں پارلیمنٹ سے ہر فورم تک عافیہ کی رہاء کیلے پیش پیش ہیں۔ڈیفنس آف ہیومین رائٹس نیٹ ورککی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہڈاکٹر عافیہ صدیقی عالمی سطح ظلم اور جبر کی علامت بن چکی ہے،حکومت کے پاس اب بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی معافی کے ذریعے رہائی کا آپشن موجود ہے، ،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس ہماری غیرت کا ٹیسٹ کیس ہے، جماعت اسلامی کی ایم این اے عائشہ سید نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی لیکن اس پر کوئی عمل نہیں ہوا،اس وقت مسئلہ امت کی بیٹی کا ہے۔

یہ مسئلہ لا الہ الا اللہ کا مسئلہ ہے۔ریاست کا فرض ہے کہ ہر بیٹی کا تحفظ کرے۔عافیہ صدیقی کے لیے جدوجہد ہم سب کا فرض ہے۔عافیہ صدیقی کی رہائی ہماری عزتوں کا تحظ ہے۔وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ مریم نواز شریف کی طرح عافیہ کو بھی اپنی بیٹی سمجھ کر اس کی رہائی کیلئے کردار ادا کیا جائے۔،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہڈاکٹر عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہے،عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے حکمران کوئی کوشش نہیں کررہے،امریکی اٹارنی جنرل کہتا ہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ عدالتی ظلم ہوا۔

مجھے کہا گیا خاموش رہو عافیہ مل جائیگی لیکن عافیہ نہیں ملی۔مجھے ڈریا دھمکایا گیا ،کہا گیا عافیہ مر گئی لیکن لاش نہیں ملی۔دنیا بھر کی انسانی حقوق تنظیموں کے پاس گئی ،فوزیہ صدیقی عافیہ صدیقی کا زکر کرتے آبدیدہ ہوگئیں۔عافیہ صدیقی نواز شریف یا چیف جسٹس کی بیٹی نہیں جو واپس آجاتی،عافیہ صدیقی پاکستانی شہری تھی اس کیسے اغوا کرکے امریکہ کے حوالے کیا گیا، کانفرس کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت دیانداری سے ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کی کوشش کرتی تو اب تک وہ اپنے بچوں اور اہل خانہ کے ہمرا ہوتیں ۔

عافیہ کی بے گناہی کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر قانونی ماہرین تسلیم کر چکے ہیں، ۔امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کے بدلے عافیہ کو بااسانی واپس لایا جا سکتا تھا، امریکی ذرائع ابلاغ گزشتہ کئی سالوں سے کہہ چکے ہیں کہ ڈاکٹر شکیل افریدی کے بدلے امریکہ عافیہ کی رہائی کے لیے تیار ہے، حکومت پاکستان باضابطہ طور پر امریکی حکومت سے عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کرے، اامریکہ کیجانب سے عافیہ کی واپسی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں ہے،امریکہ کے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کے لیے بیک ڈور چینلز پر رابطے ہورہے ہیں، کانفرس میں منظور کردہ مختلف قراردادوں میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان امریکہ کے یک طرفہ مطالبات ماننے کا سلسلہ بند کرے ۔

حکومت اور ریاستی ادارے ڈاکٹر عافیہ کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپس لانے سے متعلق اقدامات کرے ۔قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ گزشتہ 14 سالوں سے امریکی قید ناحق میں ہے۔عافیہ کی صحت سے متعلق تشویشناک اطلاعات مل رہی ہیں۔حکومت عافیہ کے اہل خانہ سے ملاقات کا بندوبست کرے۔ڈاکٹر عافیہ کی باعزت وطن واپس انے تک امریکہ کے کسی مطالبے کو تسلیم نہ کیا جائے۔

حکومتی وزرا اور سرکاری حکام عافیہ کی رہائی کے معاملے میں پارلیمنٹ اور قوم کو اعتماد میں لینے کی بجائے میڈیا کے ذریعے گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔فریڈم اف انفارمیشن ایکٹ کے تحت ڈاکٹر عافیہ کے وکلا اور اہل خانہ کو امریکی حکام سے تحریر رابطے کی دستاویزات فراہم کی جائیں۔پرویزمشرف کے خلاف ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا جائے۔(ع ع)