لیئرلیگ کا دنیا کے سٹار فٹ بالر رونالڈینوکے بعد فرانس کے نکولس اینلکاکو بھی پاکستان لانے کا اعلان

لیئرلیگ کو جتنی بھی سپورٹ چاہیے ہم دیں گے، سپورٹس کا فروغ ہم سب کی ذمہ داری ہے ، صوبائی وزیر کھیل جہانگیرخانزادہ لیئرلیگ کے ذریعے پاکستان میںجو بھی انٹرنیشنل کھلاڑی آئیں گے وہ پھٹیچربالکل نہیں ہوں گے، چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی

منگل 9 مئی 2017 22:41

لیئرلیگ کا دنیا کے سٹار فٹ بالر رونالڈینوکے بعد فرانس کے نکولس اینلکاکو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2017ء) لیئرلیگ نے دنیا کے سٹار فٹ بالر رونالڈینوکے بعد فرانس کے نکولس اینلکاکو بھی پاکستان لانے کا اعلان کر دیا ، رونالڈینواوراینلکا پاکستان میں فٹ بال کے فروغ اور بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کرکے دنیا کے بہترین کلبس اور انٹرنیشنل لیئر لیگ 2018ء کے مقابلوں میں حصہ دلوائیں گے، لیئر لیگ مستقبل میں پاکستان میں فٹ بال اکیڈیمز قائم کرے گی، ان خیالات کا اظہار چیف آپریٹنگ آفیسر لیئر لیگ اسحاق شاہ نے رائل پام کنٹری کلب میں تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے تقریب میں صوبائی وزیر کھیل جہانگیرخانزادہ ، چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی، سابق کورکمانڈرکراچی لیفٹنٹ جنرل (ر) جاوید ضیاء ، چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم انضمام الحق ، سابق کرکٹر مشتاق احمد، عطاء الرحمن ، پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید، کپتان قومی کبڈی ٹیم شفیق چشتی، مدیحہ لطیف ، ایگزیکٹو لیئر لیگ انس محمود ٹرنک والا، سابق کرکٹر مدثر نذر ، اتھلیٹ نسیم حمید سمیت سپورٹس سے وابسطہ سینکڑوں شخصیات نے شرکت کی ہے ، چیف آپریٹنگ آفیسر لیئر لیگ اسحاق شاہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل فٹ بالرز رونالڈینو اور اینلکاپاکستان میں فٹ بال کا فروغ چاہیے ہیں ، پاکستان میں فٹ بال کا ٹیلنٹ موجود ہے ، لیئرلیگ کے ذریعے پاکستان سے فٹ بال کے بہترین کھلاڑی سامنے آئیں گے، جنہیں انٹرنیشنل سطح پرکھیلنے کے مواقع مہیا کیے جائیں گے انٹرنیشنل فٹ بال کلبوں میں نمائندگی دی جائے گی ،صوبائی وزیر کھیل جہانگیرخانزادہ نے کہا ہے کہ لیئرلیگ کو جتنی بھی سپورٹ چاہیے ہم دیں گے، سپورٹس کا فروغ ہم سب کی ذمہ داری ہے ، لیئر لیگ کیلئے ہمارے گراؤنڈز حاضر ہیں ، سپورٹس کے فروغ کیلئے ہم لیئرلیگ کے ساتھ ہیں لیئر لیگ کا انعقاد اور پھر دنیا کے بہترین فٹ بالرز کا پاکستان آنا خوش آئند ہے اس سے کھیلوں میں بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان سپرلیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے لیئرلیگ کو فٹ بال کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے سپورٹس کو ترقی ملے گی، پرائیویٹ سیکٹر کھیلوں کا انعقاد کر رہا ہے ، اس سے انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان آئیں گے، پی ایس ایل نے لیگ کے حوالے سے آئس بریکر کا کردار ادا کیا ہے بہت جلد پاکستان میںہاکی لیگ بھی شروع ہوگی،لیئرلیگ کے ذریعے پاکستان میں جو انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان آئیں گے وہ پھٹیچربالکل نہیں ہوں گے، عرب ممالک اس وقت کھیلوں کے انعقادکی کوشش کررہے ہیں ہم پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کی نیلامی کرنے جارہے ہیں جس کے خریدار بھی سامنے آرہے ہیں ، پاکستان ایک عرصہ سے دہشت گردی کے خلاف لڑرہا ہے جس میں پاک فوج کاکردار بہت اہم ہے ، تقریب میں انضمام الحق سمیت کئی شخصیات نے خطاب کیا ہے۔

تقریب کے آخر میں چیف آپریٹنگ آفیسر لیئر لیگ اسحاق شاہ نے صوبائی وزیر کھیل جہانگیرخانزادہ ، چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی ،انضمام الحق ، مشتاق احمد ، خواجہ جنید سمیت تمام مہمانوں کو سوینئززر بھی دے گئے۔