وزارت مذہبی امور نے حج کو ٹے میں مزید اضافے کا مطالبہ کر دیا

منگل 9 مئی 2017 22:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2017ء) وزارت مذہبی امور نے حج کوتے مین مزید اضافے کا مطالبہ کر دیا، پاکستان کا حالیہ کوٹہ 1998ء کی مردم شماری کے تحت دیا گیا، 19سالوں میں آبادی میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے کوٹہ مین 15ہزار کا فوری ا ضافہ کیا جائے، سعودی وزارت حج نے پاکستانی مطالبے پر غور کے بعد جواب دینے پر حامی بھر لی ہے، منگل کے روز وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے سعودی عرب کے دورہ کے موقع پر سعودی وزیر حج محمد صالح سے ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزیر نے سعودی حکام سے پاکستان کے حج کوٹے میں فوری اضافے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مردم شماری 1998میں ہوئی تھی جس کے تحت پاکستان کا کوٹہ مختص کیا گیا تھا اور اس مردم شماری کو19سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور آبادی میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، لہذا پاکستان کے کوٹے میں بھی اضافہ کرتے ہوئے 15ہزار مزید کوٹہ فراہم کیا جائے جس پر سعودی وزیر حج نے پاکستانی وفد کے مطالبے پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

(وقار/اعجاز خان)

متعلقہ عنوان :