کراچی، کا لعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 5 گرفتار

حساس اداروں کی گلشن اقبال اور ٹیپو سلطان کے علاقوں میں کارروائی ، ملزموں کے قبضے سے ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد

منگل 9 مئی 2017 23:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2017ء) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹائون سے ایک شخص کی لاش ملی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران کالعدم تنظیم کے تین ملزمان سمیت 5 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹائون میں وائرلیس گیٹ کے قریب ٹرک اڈے سے ایک شخص کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق لاش کی شناخت تاحال نہیں کی جاسکی ۔

(جاری ہے)

ادھر شہر قائد میں ہائی پروفائل کلنگ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت کرلی گئی ۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے گلشن اقبال اور ٹیپو سلطان میں چھاپوں کے دوران 3 ملزمان کو حراست میں لیا۔ زیر حراست ملزمان کے تانے بانے کالعدم تنظیم سے ملتے ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد کرلیا گیا ۔ دوسری جانب رضویہ میں پولیس کارروائی کے دوران دو منشیات فروش دھر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق گینگ وار کے منشیات فروش درویش گروپ سے ہے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔