شریف برادران کی خارجہ پالیسی صرف اپنے ذاتی مفادت اور کاروبار کے گرد گھومتی ہیں، اعجاز احمد چوہدری

منگل 9 مئی 2017 23:38

شریف برادران کی خارجہ پالیسی صرف اپنے ذاتی مفادت اور کاروبار کے گرد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2017ء) تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز حکومت کے پاس نہ توکوئی وزیر خارجہ ہے اور نہ ہی ان کی کوئی خارجہ پالیسی ہے، شریف برادران کی خارجہ پالیسی صرف اپنے ذاتی مفادت اور کاروبار کے گرد گھومتی ہیں، ناقص خارجہ پالیسی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ، بھارت سے دوستی اور ذاتی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دینے والے حکمران ملک وقوم سے مخلص نہیںہو سکتے ۔

انہوںنے کہاکہ بھارت کے بعد افغانستان کی جانب سے پاکستانی حدور پر دراندازی اور معصوم شہریوں پر حملے انتہائی تشویشناک ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، افغانی فوج مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں جس سے شہری شدید متاثر ہورہے ہیںاوراسلام آباد میں بیٹھے ہوئے حکمرانوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہیں، ایک طرف افغانستان تو دوسری طرف نواز شریف کا یار مودی لائن آف کنٹرول پر حالات خراب کرنے کی سازشیں کر رہا ہے ،مودی پاکستان کی امن کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں دشمن کا مقابلہ کرنے اور وطن عزیز کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ پی ٹی آئی ملکی سرحدوں کی حفاظت اور وطن عزیر کی خاطر اپنی جانیںقربان کرنے والے جوانوں کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :