8کے عام انتخابات پناما شریف اور لوڈشیڈنگ لیگ کو تتر بتر کردیں گے، رکن قومی اسمبلی فریال تالپور

منگل 9 مئی 2017 23:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر و رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات پناما شریف اور لوڈشیڈنگ لیگ کو تتر بتر کردیں گے، کیوں کہ اب کی بار سیاسی چیف جسٹس ہے نہ ہی آر اوز ھونگے۔ ملک کے روشن مستقبل کے لئے عوام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ھاتھ مضبوط کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعہ ٹھٹہ سے وابستہ سیاسی شخصیت جام اویس سے ملاقات کے دوران کیا، جنہوں نے مسلم لیگ (ن) سے علحیدگی اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ فریال تالپور نے جام اویس کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے دروازے تمام عوام دوست و جمھوری لوگوں کے لئے کھلے ہیں۔ پاکستان کو اندرونی و بیرونی بہت سارے چیلنجز درپیش ہیں، جن کا سامنا صرف پی پی پی ہی کر سکتی ہے۔ اس موقعے پر صوبائی وزیر سہیل انور سیال اور جام عبدالکریم بھی موجود تھے۔