کہ شریف برادران انتخابات سے قبل سڑکوں اور پلوں کے منصوبوں کو مکمل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں،عابد حسین صدیقی

منگل 9 مئی 2017 23:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ شریف برادران انتخابات سے قبل سڑکوں اور پلوں کے منصوبوں کو مکمل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں اور ملک کو درپیش داخلی اور خارجی معاملات کو پس پشت ڈالا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے وفاق اور پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے نام سے انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے اور لوگوں کے دل جیتنے کے لئے جلد از جلد سڑکوں اور پلوں کی تعمیر پر ساری حکومتی مشینری لگا رکھی انہوں نے کہا کہ عوام کے اصل مسائل کو چار سالوں میں حل نہیں کیا گیا۔

اشتہاری مہم سے گڈگورننس کا ٹنڈورا پیٹا گیازمینی حقائق کسی سے ڈھکے چھپے نہیں عوام کا معیار زندگی مزید پست ہو گیا ہے لوگوں کو دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے۔ پنجاب میں اٹھائیس سالوں سے اقتدار میں رہنے والی مسلم لیگ ن صوبے کے عوام کے مسائل ختم کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ پنجاب کو کئی صوبوں میں تقسیم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ بڑا صوبے ہونے کی وجہ سے انتظامی معاملات میں مشکلات ہیں۔

متعلقہ عنوان :