آپریشن ضرب عضب سے متاثر 3 لاکھ 36ہزارخاندان اپنے علاقوں میں واپس پہنچ چکے ہیں ، ایف ڈی ایم اے

بدھ 10 مئی 2017 11:21

آپریشن ضرب عضب سے متاثر 3 لاکھ 36ہزارخاندان اپنے علاقوں میں واپس پہنچ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2017ء) آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے تین لاکھ 36ہزار 674 خاندانوں کے افراد اپنے علاقوں میں واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ 20ہزار 803خاندانوں نے ابھی تک اپنے آبائی علاقوں کو واپس جانا ہے۔

(جاری ہے)

ایف ڈی ایم اے کے حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں عارضی طورپر بے گھر افراد کے شمالی و جنوبی وزیرستان ، خیبر و اورکزئی اور کرم ایجنسی کے مجموعی طورپر 3 لاکھ 36ہزار 674خاندان اپنے اپنے علاقوں میں واپس پہنچ چکے ہیں تاہم 3مختلف ایجنسیوں کے 20 ہزار سے زائد خاندانوں نے ابھی اپنے علاقوں کو واپس جانا ہے۔

حکام کے مطابق اورکزئی اور کرم ایجنسی کے عارضی طورپر بے گھر افراد کی واپسی کاعمل پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے اور واپس جانے والے بے گھر افراد کو کیش گرانٹ کے تحت 25 ہزار روپے جبکہ ٹرانسپورٹ کی مد میں 10ہزار روپے بذریعہ موبائل سم ادا کئے گئے ہیں ۔ واپس جانے والے عارضی طورپر بے گھر افراد کو ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت 6 ماہ کے لئے مفت راشن بھی فراہم کیا جارہاہے جبکہ عارضی رہائش کے خیمے اور دیگر ضروری سامان بھی دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :