مصر کے بالائی ریجن میں متنازعہ مقابلہ حٴْسن ، نقاب پوش خاتون بھی شریک

مقابلے کے آخری اور حتمی مرحلے کے لیے 5 خواتین کا انتخاب کیا جائے گا ،انعقاد25مئی کو ہوگا

بدھ 10 مئی 2017 12:26

مصر کے بالائی ریجن میں متنازعہ مقابلہ حٴْسن ، نقاب پوش خاتون بھی شریک
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2017ء) مصر کے بالائی ریجن میں کئی ماہ سے جاری ملکہ حسن کے مقابلے کا اختتام رواں ماہ 25 مئی کو ہو رہا ہے۔ تاہم اس مقابلے نے وسیع پیمانے پر تنازعہ کھڑا کر دیا ہے اور ریجن میں واقع صوبوں کے عوام کی جانب سے بڑی تعداد میں اعتراضات سامنے آ رہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق مقابلے میں شریک کٴْل 130 امیدواروں میں سے 17 نوجوان خواتین اختتام پوزیشنوں پر پہنچی ہیں جن میں ایک نقاب پہننے والی حسینہ بھی شامل ہے۔

مقابلے کے آخری اور حتمی مرحلے کے لیے 5 خواتین کا انتخاب کیا جائے گا جن میں سے ہر ایک اپنی شخصیت اور اپنے فلاحی منصوبوں کو پیش کرے گی۔مقابلے کا خیال پیش کرنے والی خاتون منتظم رحاب الحسینی نے بتایا کہ نتائج میں 50% نمبر جیوری کے پاس ہوں گے جب کہ بقیہ 50% کا اختیار عوام کے پاس ہوگا جو سوشل میڈیا ویب سائٹ پر مقابلے کے سرکاری صفحے پر ووٹ دے سکیں گے۔

(جاری ہے)

مصر کے بالائی ریجن کے عوامی حلقوں کی جانب سے اس مقابلے پر بہت سے اعتراضات اٹھائے گئے اور منتظمین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ جواب میں اعتراض کرنے والوں کے واسطے واضح کیا گیا کہ مقابلے میں توجہ کا محور خواتین کا حسن و جمال نہیں ہے بلکہ ذہانت ، ثقافت ، سوچ کی جِدّت ، اخلاق ، ترقی کی خواہش اور بالائی ریجن کی خواتین کی معزز تصویر پیش کرنے جیسے امور ہیں۔

متعلقہ عنوان :