دوسری جنگ عظیم میں روسی فتح کی سالگرہ پرخصوصی تقریبات،ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں فوجی پریڈ اور آتش بازی کا اہتمام

بدھ 10 مئی 2017 13:36

دوسری جنگ عظیم میں روسی فتح کی سالگرہ پرخصوصی تقریبات،ماسکو کے ریڈ ..
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2017ء) دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنوں کے خلاف سابق سوویت یونین کی فتح کے 72 سال پورے ہونے پر گزشتہ روز پورے روس میں یومِ فتح بڑی دھوم دھام سے منایا گیا جبکہ اس موقعے پرماسکو کے ریڈ اسکوائر میں فوجی پریڈ اور آتش بازی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

یومِ فتح کی مرکزی فوجی پریڈ میں دس ہزارسے زیادہ سابق اور حاضر سروس روسی فوجیوں نے حصہ لیا جبکہ اس موقعے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتح موت اور بربریت کے خلاف زندگی اور عقل کی فتح تھی جس میں روسی عوام نے بھرپور حصہ لیا۔

پیوٹن کا کہنا تھا کہ دوسری جنگِ عظیم میں روس کے باہمت بزرگوں نے صرف اپنے لیے ہی نہیں بلکہ پورے یورپ کیلیے امن و آزادی حاصل کیے تھے۔ دنیا کے موجودہ حالات کو جدید نازی ازم سے تشبیہ دیتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ تمام ممالک کو مشترکہ مسائل حل کرنے کے آپس میں مل کر عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :