بھارت کا عالمی عدالت انصاف کو خط دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ خواجہ آصف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 مئی 2017 13:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 مئی 2017ء) : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت نے عالمی عدالت انصاف کو کلبھوشن یادیو سے متعلق خط لکھا ہے جو دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کی بھارت کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی شہری کلبھوشن یادیو کو سزا پاکستان مخالف سرگرمیوں پر سنائی گئی ہے۔ بھارت ایسے خط لکھ کر ریاستی دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت اس معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں اسی لیے لے جانا چاہ رہا ہے تاکہ اس معاملے سے عالمی عوام کی توجہ ہٹائی جائے۔ کلبھوشن یادیو کو سزا دے کر پاکستان نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہ کلبھوشن یادیو کے ساتھ کوئی زیادتی کی گئی ۔ کلبھوشن کو سزا اس کے اعترافی بیان اور شواہد کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل سکیورٹی کے خلاف جرائم پر سنائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے عالمی عدالت انصاف کو خط لکھا ہے جس میں پاکستان پر الزام عائد کیا کہ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو سزا دے کر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کی لہٰذا سزا پر عملدرآمد روک کر کلبھوشن یادیو کو رہا کروایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :