پاکستان ، ایران کے درمیان گہرے مذہبی، تہذیبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات قائم ہیں، تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جائیں، عرفان صدیقی
سعدی شیرازی اورعلامہ اقبال جیسی شخصیات اور ان کے افکار کی صورت میں ہمارے پاس بڑا مشترک ورثہ موجود ہے مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی سے ایران کے کلچرل قونصلرکی ملاقات ایران کے کسی بڑے شہر میں ہفتہ ثقافت منائیں،ایرانی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی، شہاب الدین درانی کی پیشکش مشیر وزیراعظم نے ایران میں ہفتہ ثقافت منانے کی تجویز پر ابتدائی تیاریوں کے لئے کمیٹی قائم کردی
بدھ 10 مئی 2017 16:52
(جاری ہے)
دونوں ممالک کے عوام کے درمیان علمی وادبی رشتوں کو پروان چڑھانے کے لئے مختلف پروگرام شروع کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے خطاطی، اردو اور فارسی کتابوں کے دونوں زبانوں میں تراجم اور اہل علم وادب کے تبادلوں کے حوالے سے سرگرمیوں میں اضافہ پر زوردیتے ہوئے کہاکہ ثقافتی تعلقات میں فروغ کے لئے مختلف تجاویزکاتبادلہ کیاجاسکتا ہے۔ شہاب الدین درائی نے مشیر وزیراعظم کی جانب سے خیرسگالی کے جذبات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ایران بھائی ہیں اور دونوں کے درمیان تعلقات کی بہتری اور قربت کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ثقافتی شعبہ میں تعاون اور علم وادب کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں نہایت مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے پیشکش کی کہ پاکستان ایران کے کسی بڑے شہر میں ہفتہ ثقافت منائے جس کے لئے ایرانی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔ عرفان صدیقی نے اس پیشکش پہ شکریہ ادا کرتے ہوئے ابتدائی تیاریوں کے لئے ایک کمیٹی قائم کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.