آئی ایس پی آر نے ڈان لیکس کے حوالے سے اپنا ٹوئٹ واپس لے لیا

29اپریل کا ٹوئٹ کسی سرکاری دفتر یا شخصیت کے لئے نہیں تھا‘ پیرا 18 کے مطابق انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد ہوگیا ہے‘ انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری وزیراعظم نے دی‘ پاک فوج آئین کی بالادستی کے لئے عزم کا اظہار کرتی ہے‘ پاک فوج جمہوری عمل کی حامی ہے،آئی ایس پی آر

بدھ 10 مئی 2017 17:52

آئی ایس پی آر نے ڈان لیکس کے حوالے سے اپنا ٹوئٹ واپس لے لیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2017ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ڈان لیکس کے حوالے سے اپنا ٹوئٹ واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ 29اپریل کا ٹوئٹ کسی سرکاری دفتر یا شخصیت کے لئے نہیں تھا‘ پیرا 18 کے مطابق انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد ہوگیا ہے‘ انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری وزیراعظم نے دی‘ پاک فوج آئین کی بالادستی کے لئے عزم کا اظہار کرتی ہے‘ پاک فوج جمہوری عمل کی حامی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ ڈان لیکس کے حوالے سے اپنا ٹوئٹ واپس لیتے ہیں۔ 29اپریل کا ٹوئٹ کسی سرکاری دفتر یا شخصیت کے لئے نہیں تھا۔ پیرا 18کے مطابق انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد ہوگیا ہے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری وزیراعظم نے دی۔ ڈان لیکس کا معاملہ حل ہوچکا ہے پاک فوج آئین کی بالادستی کے لئے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ پاک فوج جمہوری عمل کی حامی ہے۔ (ن غ)