چیمپئینز فٹبال لیگ: جووینٹس نے موناکو کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی

بدھ 10 مئی 2017 18:11

چیمپئینز فٹبال لیگ: جووینٹس نے موناکو کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا ..
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2017ء) چیمپئینز فٹبال لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں جووینٹس نے موناکو کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم نے پہلے ہاف میں دو گول کر کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ حریف ٹیم نے برتری ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ دوسرے ہاف میں ایک ہی گول اسکور کر سکی۔ لیگ کا دوسرا سیمی فائنل میڈرڈ اور اٹلانٹیکو میڈرڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :