سابق کپتان وسیم اکرم پاکستان نیول اکیڈمی جا پہنچے، پر تپاک استقبال

’ میں پاکستان نیول اکیڈمی میں آکر بہت فخر محسوس کرر رہا ہوں،مجھے دورے کی دعوت دینے کا شکریہ‘‘ وسیم اکرم

بدھ 10 مئی 2017 19:28

سابق کپتان وسیم اکرم پاکستان نیول اکیڈمی جا پہنچے، پر تپاک استقبال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2017ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بائولر وسیم اکرم نیول اکیڈمی کراچی پہنچے جہاں ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے اپنے نیول اکیڈمی کے حالیہ دورے کی تصاویر شیئر کرکے پیغام جار ی کیا کہ’’ میں پاکستان نیول اکیڈمی میں آکر بہت فخر محسوس کرر رہا ہوں،مجھے دورے کی دعوت دینے کا شکریہ‘‘۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیم اکر م کو نیول اکیڈمی میں ایک اعزازی سوو نیئر بھی دیا گیا جبکہ انہیں اکیڈمی کے مختلف حصے بھی دکھائے گئے۔

متعلقہ عنوان :