رکن سندھ اسمبلی رعنا انصار کے بھائی رئیس احمد صدیقی کے انتقال پرکنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار کااظہار تعزیت

بدھ 10 مئی 2017 20:24

رکن سندھ اسمبلی رعنا انصار کے بھائی رئیس احمد صدیقی کے انتقال پرکنوینر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنوینر ڈاکٹر محمد فاورق ستار نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی رعنا انصار کے بھائی رئیس احمد صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔

انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم (پاکستان ) کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ دریں اثناء سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم (پاکستان ) کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن اور حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے محترمہ رعنا انصار کے بھائی کے انتقال پر دلی رنج وغم کااظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ محترمہ رعنا انصار کے بھائی رئیس احمد صدیقی گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ گلشن معمار کی مقامی مسجد میں ادا کی گئی اور مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ اور تدفین میں حق پرست ارکان سندھ اسمبلی جمال احمد ، عامر معین پیرزاہ ، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان ، گلشن معمار ٹائون کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ، یوسیز کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔

علاوہ ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن و رکن قومی اسمبلی محترمہ کشور زہرا اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی نائلہ لطیف نے رئیس احمد صدیقی کی رہائشگاہ جاکر سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔