نظر آ رہا ہے حکومت اور فوج کے درمیان معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں،حکومت مریم نو از کو بچانے میں کامیاب ہو گئی‘ ترجمان پاک فوج کو ٹویٹ واپس لینے کی بجائے استعفیٰ دیدینا چاہیے تھا ‘ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کوئی نئی بات نہیں

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کاڈان لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے نوٹیفکیشن پر ردعمل

بدھ 10 مئی 2017 20:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2017ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمااورسینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نظر آ رہا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں،حکومت مریم نو از کو بچانے میں کامیاب ہو گئی‘ ترجمان پاک فوج کو ٹویٹ واپس لینے کی بجائے استعفیٰ دیدینا چاہیے تھا ‘ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو ڈان لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے نوٹیفکیشن پراپنا ردعمل ظاہرکر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ترجمان پاک فوج کو ٹویٹ واپس لینے کی بجائے استعفیٰ دیدینا چاہیے تھا۔ نظر آ رہا ہے کہ معاملات آپس میں ٹھیک ہو گئے ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت مریم نواز کو بچانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ نوٹیفکیشن میں انہی افراد کا تذکرہ ہے جنہیں قربانی کا بکرا بنایا گیا ۔ کرکٹ اصولوں پر فیصلے سے بہتر تھا آصف غفور مستعفی ہو جاتے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور میڈیا سیل کا نام نہیں لیا گیا انہیں بچا لیا گیا ہے۔ …(رانا)