اپوزیشن کو برداشت اور تحمل کا مظاہر ہ کرنا چاہیے، ٹانگیں کھینچنے سے جمہوریت مستحکم نہیں کمزور ہو گی، سی پیک منصوبہ کے مکمل ہو نے کی وجہ سے ترقی و خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز ہو گا ،سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ 10 مئی 2017 20:29

اپوزیشن کو برداشت اور تحمل کا مظاہر ہ کرنا چاہیے، ٹانگیں کھینچنے سے ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2017ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے مکمل ہو نے کی وجہ سے ترقی و خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز ہو گا اور سی پیک کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے۔ اپوزیشن کو برداشت اور تحمل کا مظاہر ہ کرنا چاہیے، ٹانگیں کھینچنے سے جمہوریت مستحکم نہیں کمزور ہو گی۔ این اے 149میرا حلقہ ہے اسی حلقہ سے الیکشن میں حصہ لوں گا۔

وہ بدھ کو لیگی رہنما شیخ الطاف ، توصیف قریشی کی جانب سے اپنے اور دیگر پارٹی رہنمائوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکریٹری شاہین شفیق، منور احسان قریشی، آصف رجوانہ، بلال بٹ ، عامر سعید انصاری، شمس اقبال قریشی، شیخ اطہر ممتاز ،اعجاز رجوانہ، رائو ابرار ، طارق امیر عباسی، حامد شمس ، حاجی قیوم ، حاجی منور ، مسعود ، حاجی منصف ودیگر بھی موجود تھے مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے بہت قربانیاں دیں تاکہ جمہوریت مستحکم رہے اور ملک آگے کی طرف چلے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ موجودہ حکومت بجٹ میں عوام کو خصوصی طور پر ریلیف دے گی اور امسال کے آخر تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا بھی خاتمہ ہو جائے گا ۔