عالمی بینک کی طرف سے چین کیلئے 600ملین ڈالر قرضے کی منظوری

ْقرضے کی رقم انہوئی اور فوجیان صوبوں میں ہیلتھ سروسز کو بہتر بنانے میں استعمال کی جائیگی

بدھ 10 مئی 2017 20:29

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2017ء) عالمی بینک نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ اس نے چین کے صوبوں انہوئی اور فوجیان میں ہیلتھ کیئر سروسز کی کوالٹی اور استعداد کو بہتر بنانے میں مدددینے کے لئے چین کیلئے 600ملین امریکی ڈالر کے قرضے کی منظوری دی ہے ۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ پروگرام کو 2012ء میں قائم کئے جانیوالے پروگرام برائے نتائج (پی فار آر ) انسٹومینٹ کو استعمال کرے گا جو کہ زمین پر قابل عمل نتائج کو قرضوں کی ادائیگی سے ملاتا ہے ، عالمی بینک لیڈ ہیلتھ سپیشلسٹ اور پروگرام کے ٹیم لیڈ ر رامیش گوونگ دراج نے کہا کہ چین نے گذشتہ دہائیوں میں صحت کی مجموعی بہتریوں کو بہتر بنانے میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں تا ہم اسے نئے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے جن میں معمر آبادی کا مسئلہ ، دیرینہ امراض کا بڑھتا ہوا بوجھ اور صحت اخراجات میں تیزی سے اضافہ شامل ہیں ۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے چین برٹ ہوف مین نے کہا کہ ہمیں اس کی صحت کی اصلاحات کے ’’ گہرے پانی ‘‘ مرحلے میں چینی حکومت کی مدد کر کے خوشی ہورہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :