فنڈنگ کیس،درباریوں کومنہ کی کھانی پڑے گی،فرخ جاوید مون

عمران خان عدالت سے سرخرواورڈرگ بیچنے والے وزراکوشکست ہوگی حکومتی درباریوں نے پاکستان سے وفاداری کی بجائے شریف برادران کی کرپشن بچانے کا حلف اٹھایا ہے،گفتگو

بدھ 10 مئی 2017 21:16

فنڈنگ کیس،درباریوں کومنہ کی کھانی پڑے گی،فرخ جاوید مون
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2017ء) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ جب حکمران کرپٹ اورملک دشمن ہوجائیں تو دھرتی پرعمران خان جیسے سچے اورنڈر لیڈر پیدا ہوتے ہیں۔عمران خان کی اکیس سال کی جدوجہد نے کرپشن کے گارڈ فادرنوازشریف کو پوری دنیا میں بے نقاب کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ سپریم کورٹ کے باہرقینچی کی طرح زبانیں چلانے والے ناکام وزرا کی حرکتوں سے لگتا ہے کہ انہوں نے پاکستان سے وفاداری کی بجائے صرف شریف برادران کی کرپشن بچانے کا حلف اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پرپارٹی فنڈنگ میں خرد برد کا جھوٹا اوربے بنیاد الزام لگانے والے چند دن صبرکریں عمران خان عدالت سے سرخروہوں گے اورغریبوں کا خون چوسنے والے کرپٹ حکمران اوران کے ڈرگ بیچنے والے کمیشن خور درباریوں کومنہ کی کھانی پڑے گی اوریہ منہ چھپاتے پھریں گے اورآئندہ الیکشن میںعوام قوم کے حقیقی لیڈرعمران خان پرجھوٹے الزامات لگانے والوں کوووٹ کی طاقت سے نشان عبرت بنادیں گے۔